اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نا مل سکا۔
ہائیکورٹ میں نیب سزا یافتہ شخص کی دس سالہ نااہلی کم کرکے پانچ سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع پیش ہوئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا آپ نے متفرق درخواست کیوں دائر کی ؟ بغیر اپیل کے نوٹس ہوئے کیسے آپ کی یہ متفرق قابل سماعت ہے؟۔
نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ الیکشن کاغذات نامزدگی اپیل دائر کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے وہ ہمارا معاملہ نہیں ہم اس کے پابند نہیں ہیں، پرسوں مرکزی اپیل کے ساتھ یہ متفرق سنیں گے پھر دیکھیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی مرکزی اپیل چار جنوری کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔