سڈنی / کراچی: سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک پہلے اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنالیے۔
سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹے۔ مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود نے 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 38 اور ساجد خان 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 اور پیٹ کمنز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ؛ کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ: کپتان شان مسعود، اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔