کراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکن وسیم صدیقی کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ فہیم صدیقی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اورنگی ٹاؤن گلفان آباد کا رہائشی ہے ، مقتول وسیم صدیقی میرا بڑا بھائی ہے اور اپنی فیملی کے ہمراہ ساتھ ہی رہتا تھا اور ٹریول ایجنٹ کا کام کرتا تھا ، 2 جنوری کو ہو اپنے زاتی کام کے سلسلے میں ناگن چورنگی گیا ہوا تھا کہ میرے کزن عظیم شہزاد نے فون کیا کہ آپ کے بھائی وسیم صدیقی کو کسی نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بھائی کو کسی نے فون کیا تھا اور وہ بغیر بتائے گھر سے چلا گیا جسے رات ساڑھے نو بجے بمقام سیکٹر 7 جماعت المسلمین مسجد کے قریب میرے بھائی کو گولیاں مار دیں جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں قتل کی واردات کا مقدمہ نمبر 6 سال 2024 بجرم دفعہ 302 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔