لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی سے متعلق درخواست مستر دکردی۔
عدالت نے عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی آئی کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
درخواست پر محفوظ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا۔ بلے کی نشان کی واپسی سے متعلق درخواست تحریک انصاف شیخوپورہ کے صدر نے دائر کی تھی۔