سڈنی: سڈنی ٹیسٹ کے ابتدائی روز مچل مارش کی بولنگ کا غلط ری پلے دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے شان کا آؤٹ مشکوک ہوگیا۔
مچل مارش کی گیند پر اسٹیون اسمتھ نے شان کا کیچ تھاما تھا تاہم بولر کا فرنٹ فٹ کریز سے باہر جانے کی وجہ سے نوبال قرار دی گئی، تھوڑی دیر بعد دوبارہ جب شان مارش کا اسمتھ نے کیچ تھاما تو مارش نے امپائر سے پہلے فرنٹ فٹ کے حوالے سے سوال کیا اور گیند قانونی ہونے پر وکٹ کا جشن منایا۔
اب معلوم ہوا ہے کہ دوسری مرتبہ غلط ری پلے دکھایا گیا، پہلی بار نوبال چیک کرتے ہوئے جو ری پلے دکھایا گیا اس میں رضوان نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود تھے مگر دوسری بار جو ری پلے پیش کیا گیا اس میں نان اسٹرائیک پر بھی شان ہی موجود تھے۔
اس وقت کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا مگر سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرتے ہوئے تکنیکی غلطی کی نشاندہی کردی گئی، جس سے شان کا آؤٹ مشکوک ہوگیا۔