300

ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر حملے میں خاصہ دار پولیس اہلکار زخمی

ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کے چیک پوسٹ پر حملے میں خاصہ دار پولیس کے اہلکار زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق مغل کوٹ تھانہ تحصیل درازندہ دوماندہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس میں 2 خاصہ دار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مغل کوٹ تھانہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر ہے۔ زخمی ہونے والے خاصہ دار اہل کاروں میں شاہ عالم اور احسان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں