385

سندھ میں سردی کے پیش نظراسکولوں کے اوقات کارتبدیل

کراچی: سردی میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول لگنے کا وقت صبح ساڑھے 8 بجے کردیا گیا ہے۔

اسکول لگنے کے اوقات میں تبدیلی کا اطلاق 31 جنوری تک رہے گا، اس تبدیلی کا اطلاق سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں پر بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں