لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی خان نے این اے 97 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے رجب علی خان کی بے شمار قربانیاں ہیں، رجب علی کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اورکارنر میٹنگز میں بڑے قافلوں کے ساتھ شرکت کی اور ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا لیکن مجھے پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی۔