کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 5 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 جنوری کو 13 ارب 25 کروڑ ڈالر رہا۔ اس عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کی مالیت10 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئی۔