ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
کیوی کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر پاکستان کے خلاف ٹی20 میچ سے قبل کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مچل سینٹنر کا جمعہ کی صبح کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل میں کرکٹر کی مسلسل نگرانی جارہی ہے جبکہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل انکا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔