345

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا ، 10 کان کن ہلاک

بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 10 کان کن ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثے میں 6 کان کن زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ چین کے وسطی صوبے ہینان میں پیش آیا۔

چینی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکا کان سے گیس کے غیرمعمولی اخراج کے باعث ہوا۔ دھماکے کے وقت کان میں 425 لوگ موجود تھے۔
ملبے تلے دبے کان کنوں کی تلاش کے لیے ریسیکو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں