پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں شامل کیوی کرکٹر کندھے کی انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوش کلارکسن سپر سمیش میں سینٹرل سٹیگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے اور پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت کا موقع گنوابیٹھے.
کیوی ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ سینٹرل سٹیگز ول ینگ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، انکی جگہ سٹیگز کو تیسرے میچ میں پلئینگ الیوں میں جگہ دی گئی تھی۔
قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل آل راؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔