راولپنڈی: نو مئی میں ملوث تحریک انصاف کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی ضمانتوں پر بھی محفوظ کرلیا گیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت آج تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور سابق ایم پی ایز سے متعلق عبوری ضمانت کے فیصلے سنائے گی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلے محفوظ کیے ہیں، ۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی عبوری ضمانت کا فیصلہ بھی محفوظ کیا گیا ہے۔
اسی طرح سانحہ 9 مئی کے ملزم شیخ رشید کی ضمانت کا فیصلہ 1 بجے کا وقت مقرر ہے، شیخ رشید ضمانت پر رہا ہوں گے یا نہیں فیصلہ آج ہوگا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج فیصلہ سنائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں۔ تمام دس تھانہ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے شیخ رشید کی گرفتاری مانگی ہے۔