254

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

پشاور: تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں