فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے حکومتی درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔

جنوری کے تیسرے ہفتے میں انکوائری کمیشن نے رپورٹ فائنل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرانا تھی تاہم وفاقی حکومت نے مقرر وقت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے براہ راست رجوع کرلیا۔
درخواست میں موقف دیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دی گئی تاریخ پر کمیشن رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتا لہٰذا مقررہ وقت میں توسیع دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں