اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ماہ دسمبر میں 2095 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2023 میں 2095 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جس کے بعد کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 9604 ہوگئی۔ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 2ا رب60 کروڑ روپے ہے۔
ایس سی سی کے مطابق نئی کمپنیوں میں57 فیصد بطور پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہوئیں،41 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں، باقی دو فیصد میں پبلک لمیٹڈ (ان لسٹڈ)، غیر منافع بخش تنظیمیں، محدود پارٹنرشپ فرم اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔