اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازوں میں 50 فیصد کمی آگئی ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جمعرات کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 450 تک رہی۔ عام دنوں میں یومیہ 700 سے 750 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی ائیرلائنز سول ایوی ایشن کو ڈالر میں ادائیگی کرتی ہیں۔ پاکستانی حدود میں پروازوں کی اوور فلائنگ کم ہونے سے آمدنی پر منفی اثر پڑے گا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مزید کہنا ہے کہ تمام پروازوں کی ایس او پیز کے تحت مانیٹرنگ ہوتی ہے۔ پاکستان میں کسی بھی جانب سے آنے والے فضائی ٹریفک پر کوئی پابندی نہیں ہے۔