کراچی: آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹرز کیلیے ’’نولفٹ‘‘ کا بورڈ لگا دیا۔
آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، ڈیموتھ کرونارتنے، کین ولیمسن، جو روٹ، ٹریوس ہیڈ، رویندرا جڈیجا، الیکس کیری، پیٹ کمنز (کپتان )،روی چندرن ایشون، مچل اسٹارک اور اسٹورٹ براڈ موجود ہیں۔
مینز ون ڈے ٹیم میں روہت شرما ( کپتان )، شبمن گل، ٹریوس ہیڈ، ویراٹ کوہلی، ڈیرل مچل، ہینریچ کلاسن، مارکو جینسن، ایڈم زیمپا، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شمی کوجگہ دی گئی ہے.
مینز ٹوئنٹی 20 ٹیم میں یشاوی جیسوال، فل سالٹ، نکولس پوران، سوریا کمار یادیو، مارک چیپمین، سکندر رضا، الپیش ریمجانی، مارک ایڈائر، روی بشنو، رچرڈ این گیورا اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
دوسری جانب ویمنز ڈے ٹیم میں فیوبے لچفیلڈ، چماری اتاپتو( کپتان )، الیسی پیری، امیلیا کیر، بیتھ مونی، نٹالی اسکوایئر برنٹ، ایشلیگ گارڈنر، انابیل سدرلینڈ، ناڈین ڈی کلارک، لیا تاہوہو اور ناہیدہ اختر شامل ہیں۔
ویمنز ٹی 20 ٹیم میں چماری اتاپتو( کپتان )، بیتھ مونی، لیورا وولڈورٹ، ہیلی میتھیوز، اسکوایئر برنٹ، امیلیا کیر، الیسی پیری، ایشلیگ گارڈنر، دیپتی شرما، سوفی ایکلیسٹون اور میگن سشٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
یاد رہے کہ مینز کرکٹ میں پاکستان ٹیم نے گذشتہ برس 25 میں سے 14 ون ڈے میچز جیتے،10 میں شکست ہوئی، ایک غیرفیصلہ کن رہا۔
11 ٹی 20انٹرنیشنل میں سے صرف 4 جیتے،6 میں ناکامی ہوئی اور ایک نتیجہ خیز نہ ثابت ہوا۔5 ٹیسٹ میں سے 2 میں فتح ملی، اتنے میں شکست ہوئی جبکہ ایک ڈرا پر ختم ہوا۔
ٹیسٹ کے ٹاپ 15 بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، ون ڈے میں بابر اعظم1065 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر رہے، انھوں نے 2 سنچریاں اور 10 ففٹیز بنائیں، محمد رضوان 1023 رنز کے ساتھ ٹاپ 10 کے آخری بیٹر بنے۔
ٹی 20 کے نمایاں بیٹرز کی فہرست میں 100 کھلاڑیوں کے بعد بھی کوئی پاکستانی نظر نہیں آتا۔ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 42 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے، ان کے بعد حارث رؤف (40 ) موجود ہیں، ٹیسٹ کے ابتدائی 20 بولرز میں کوئی پاکستانی کرکٹر موجود نہیں، ٹی 20میں 100 سے زائد نمایاں بولرز میں بھی کوئی گرین شرٹ بولر شامل نہیں ہے۔