لاہور: پنجاب میں جرائم کے خلاف خفیہ اطلاع دینے کے لیے کرائم اسٹاپر نمبر معارف کروا دیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہری لاہور سمیت صوبے بھر سے کرائم اسٹاپر نمبر 033SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کرکے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ یہ خصوصی نمبر جرائم کی روک تھام کی خفیہ اطلاع دینے کے لیے نمبر متعارف کیا گیا گیا ہے۔
’سیف سٹی کرائم اسٹاپر‘ پر جرائم کی اطلاع کال کر کے اور ویب سائٹ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ نمبر پر منشیات فروشوں، دہشت گردوں، قحبہ خانہ چلانے والوں کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ ڈکیتوں، اشتہاری ملزمان و عدالتی مفرور، جعلی مصنوعات بنانے والوں کی اطلاع بھی دی جا سکتی ہے۔
’کرائم سٹاپر‘ نمبر پر جنسی جرائم، جوئے کے اڈے، انسانی اسمگلنگ، ناجائز اسلحہ اور بجلی، گیس، پانی چوری کے حوالے سے بھی اطلاعات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کرائم اسٹاپر سروس صرف خفیہ اطلاع دینے کیے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔سیف سٹی کرائم اسٹاپر پر کال کرنے والے کا نمبر ظاہر نہیں ہوتا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کے ساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 ہی پر رابطہ کریں جب کہ شہری معاشی، معاشرتی، سماجی اور سنگین نوعیت کے جرائم سے متعلق رازداری کے ساتھ اہم معلومات بھجوائیں۔