اسلام آباد: مستعفی یا ریٹائرڈ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
زرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا۔
اسی طرح سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ غیر آئینی قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتہ نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔