ملتان: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام دیکھیں جب میں وزیراعظم تھا وہ وقت دیکھو اور یہ وقت دیکھو اس میں کتنا فرق آگیا؟ کیا عوام کو میرا دور یاد نہیں آتا؟
بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے دور میں جو بجلی کا بل پانچ سو روپے آتا تھا وہ اب بیس ہزار روپے ہوگیا، ہمارے دور میں سبزیاں دس دس روپے کلو اور روٹی چار روپے کی ملتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کیا عوام کو نواز شریف کا دور یاد نہیں آتا؟ جب ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی تھی اور گیس سستی تھی؟ کیا آپ نہیں چاہتے کہ وہ دور واپس آجائے؟
نواز شریف نے کہا کہ پانچ ججوں نے سازش کے ذریعے میری عوامی حکومت کو ختم کیا جب کچھ نہ ملا تو محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت ختم کردی گئی اور جیل میں ڈالا گیا۔