ایم کیو ایم پاکستان دوبارہ ایم کیو ایم الطاف بن رہی ہے، سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان دوبارہ ایم کیوایم الطاف حسین بن رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو یقین ہے کہ صورتحال ان کے لیے اچھی نہیں ہے۔ یہ دوبارہ الطاف حسین کی ایم کیو ایم بن رہے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کچھ دن سے پیپلز پارٹی کے دفاتر پرحملے ہو رہے ہیں۔ کل ناظم آباد میں واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور پیپلز پارٹی کے 3 کارکن زخمی ہوئے۔ ایم کیوایم 2018 میں بہتر تھی کیونکہ اس میں پی ایس پی شامل نہیں تھی۔ ایم کیو ایم آج برے حالات میں ہے۔ اگر ایم کیوایم الیکشن سے بھاگی تو ذمہ دار وہ خود ہوگی۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ جن کی ذمہ داری ہے وہ کچھ نہیں کررہے۔ میرے حلقے میں پولیس اور رینجزر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ مصطفیٰ کمال ذمہ دار ہے اس کے خلاف ایف آئی آر ہونا چاہیے۔ ادارے ان کو نہیں روکیں گے تو انہیں شہ ملے گی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کو منع کیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں