سکھر: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 46 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار شاہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر میرپور خاص بائی پاس پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ خود سوار تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ذوالفقار شاہ زخمی ہوئے جنہیں میرپور خاص کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
عینی شاہد کے مطابق گاڑی پر چھ سے سات گولیاں فائر کی گئیں تھی جن کی زد میں آکر پی پی امیدوار بھی زخمی ہوئے۔
پی پی پی امیدوار پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکنان اور شہری اسپتال پہنچ گئے۔