بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں نچائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔ ملزم نقیب الرحمان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلک میل کرتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پہلی کارروائی میاں چنوں میں کی اور ملزم محمد اسلم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے خود کو شکایت کنندہ کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ہتھیائے تھے اور مذکورہ رقم مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروائیں۔ وہ جعلی بینک ڈیپازٹ رسیدیں بھیج کر سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔
دوسری کارروائی میں ملزم نقیب الرحمن کو راولپنڈی سے گرفتار کیا، ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد بنانے اور شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

اس نے متاثرہ بچے کو ہوٹل میں بلا کر قابل اعتراض ویڈیوز بنائی اور متاثرہ بچے کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کر رہا تھا۔

ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں