لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کا آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی سے اشتراک عمل صرف خیبر پختونخوا میں ہی نہیں بلکہ وفاقی سطح پر بھی ہونا چاہیے۔ آج بانی پی ٹی ائی سے میری ملاقات ہے۔ ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے بھی جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں سے رابطہ کیا اورکہا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔ ملاقات کا وقت اور جگہ کا انتخاب قیادت سے مشاورت کے بعد ہوگا۔