پشاور: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں چھت گر گئی، جس میں بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اعجاز آباد گلبہار نمبر 4 میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم، ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز نے پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے۔
سلنڈر دھماکے کی وجہ سے گھر کے کمرے کی چھت گر گئی، جس کے نیچے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگی۔ بچے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ریسکیو کی ٹیم سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
مقامی افراد کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر سلنڈر سے گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔
ریسکیو ٹیم کے ارکان ملبے تلے پھنسی خاتون کی نشاندہی کے بعد ملبے کو مشینری کے ذریعے کاٹ کر ہٹانے کے لیے کوشاں ہیں۔