اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی میں چیف جسٹس کے ملوث ہونے کے الزام پر قاضی فائز عیسیٰ کے زیر صدارت مشاورت اجلاس جاری ہے جس میں از خود نوٹس لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں مشاورت اجلاس ان کے چیمبر میں جاری ہے جس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ موجود ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔