روسی معمار نے بوئنگ 737 طیارے کو بنگلے میں تبدیل کر دیا
ویب ڈیسک جمعـء 23 فروری 2024
[فائل-فوٹو]
[فائل-فوٹو]
بالی: انڈونیشیا میں ایک روسی معمار نے بڑے بوئنگ طیارے کو ایک شاندار بنگلے میں تبدیل کر دیا ہے۔
انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے ایک پہاڑ پر اور سطح سمندر سے 150 میٹر بلندی پر واقع شاندار پرائیویٹ جیٹ وِلا دنیا کا سب سے خوبصورت تبدیل شدہ بوئنگ 737 طیارہ ہے.
ویسے تو یہ واقعہ کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی بہت سے ہوائی جہاز گھروں، ریستورانوں اور یہاں تک کہ عجائب گھروں میں تبدیل ہو چکے ہیں لیکن روسی معمار فیلکس ڈیمن نے بوئنگ 737 کے ساتھ وہ کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
فیلکس نے دیو ہیکل طیارے کو بالی میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر دو بیڈ روم والے پرتعیش بنگلے میں تبدیل کیا ہے۔ اس منصوبے کو ابنجام تک پہنچانے میں تین سال لگے جس میں طیارے کو دلکش مقام تک منتقل کرنے سے لے کر اسے تبدیل کرنے تک کے چیلنجز درپیش تھے۔
خوش قسمتی سے فیلکس ان رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور آج پرائیویٹ جیٹ ولا انڈونیشیا کے جزیرے پر مہنگی ترین قیمت میں دستیاب ہے تاہم اس کے باوجود یہ سب سے زیادہ مطلوب رہائش گاہوں میں سے ایک ہے۔