کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لیے رائے شماری ہوگی۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی کو نامزد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے اسپیکر کے نام کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔