اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم گورنر شپ اور وزارتوں کے لیے نہیں آئی ہے۔ عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچانے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہے ایم کیو ایم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا۔ ایم کیو ایم حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ واپس آئی ہے۔ ہم اس سے زیادہ سیٹوں کی توقع کررہے تھے۔ متعلقہ فورمز پر دھاندلی پر احتجاج کریں گے۔
رہنما ایم کیوایم نے مزید کہا کہ 75 سال قبل جو منظر نامہ تھا وہی آج ہے۔ ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں بے معنی ہے۔ پاکستان کے 23 کروڑ عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔