لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیو ایم سی) نے کوڑا ٹیکس لگانے کی سفارش کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے پیش گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کوڑا اٹھانے کے لیے فی گھر سے ماہانہ ڈھائی سو روپے سے دوہزار روپے تک ٹیکس عائد کیا جائے۔کمرشل کے لیے پانچ سو سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیرف عائد کی سفارش کی گئی ہے۔
سفارشات کے مطابق لاہور میں کوڑا ٹیکس نافذ کرنے سے 12 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔ ریونیو سے حکومتی خزانے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سالانہ اخراجات 17 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔