بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اوڈیشہ میں بھارتی فوج کے سپاہی نے ڈیوٹی کے دوران خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی کی خودکشی کا واقعہ ریاست اوڈیشہ کے فضائی اڈے کے ’’ریڈار آبزرویلینٹری ایئر سرویلنس یونٹ‘‘ میں پیش آیا جہاں اچانک فائرنگ کی آواز سے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

جائے وقوعہ پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی خون میں لت پت پڑا تھا اور اس کے پاس ہی سرکاری رائفل بھی تھی۔ سپاہی کی شناخت شیکھران کے نام سے ہوئی جسے اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ سپاہی شیکھران نے خودکشی کی لیکن کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور نہ ہی خودکشی کی وجہ کا تعین ہوسکا ہے۔

پولیس کے بقول سپاہی کی خود کشی کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تاپم بھارتی فوجیوں کی تواتر کے ساتھ کی گئی خودکشی کے واقعات پر بنائی گئیں کسی بھی انکوائری کمیٹی کا کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج میں ذہنی دباؤ، پست ہمتی اور افسران کے ناروار سلوک کے باعث خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ سب سے زیادہ خودکشی مقبوضہ کشمیر میں کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں