لاہور: پنجاب اسمبلی نے ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد اکثریت کے ساتھ منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی جانب سے سپریم کورٹ کے ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی کے فیصلے پر قرار داد پیش کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں ہوا جسے خود سپریم کورٹ نے تسلیم کیا، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔
ایوان نے قرارداد سے اتفاق کرتے ہوئے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔