کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد ملنے والے کمسن بہن بھائی کو پولیس نے بڑی خالہ کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت بڑی خالہ کے گھر پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کو بھی تعینات کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق 11 سالہ انابیہ اور اس کا بھائی 12 سالہ آیان کو عدالت پیش کر کے ان کی حوالگی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا کہ وہ دونوں بہن اور بھائی کس کے پاس رہیںگے ۔