راولپنڈی: عمران خان سےجیل میں ملاقات کے لیے ایس او پیز طے کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کردیے گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا، اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آ گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے۔
جیل میں ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے، جس کے مطابق جیل میں ملاقاتوں کے لیے بانی چیئرمین پیٹی آئی نے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے ۔ جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا۔ ہفتے میں 2 دن یعنی منگل کو فیملی، جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی ۔
ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔