237

جسٹس محسن اختر کیانی کی کاز لسٹ دو روز سے منسوخ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس کی سماعت منسوخ ہوگئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث ان کی آج کی تمام کازلسٹ منسوخ ہوگئی جس میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس بھی شامل ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی۔ توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی طبعیت ناسازی کے باعث آج چھٹی پر ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کل بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی ان کی کاز لسٹ کینسل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں