اگر آپ کو ایسی آواز سنائی دے جسے سُن کر گمان ہو جیسے کئی انسانی لاشیں چیخ رہی ہیں، ایسے میں آپ کا ردعمل کیا ہوگا، یقیناً دل حلق میں آجائے گا۔ ایک قدیم تہذیب کی باقیات سے ایسی سیٹی ملی ہے جو ایسی ہی خوفناک آواز پیدا کرسکتی ہے۔
یہ سیٹی جنوبی امریکا میں ہزاروں سال پہلے آباد قدیم ازٹیک تہذیب کی باقیات سے دریافت ہوئی تھی، اسے death whistle بھی کہا جاتا ہے۔ اس سیٹی کو بجانے پر ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے ہزاروں لاشیں ایک ساتھ چیخ رہی ہوں۔
اس سیٹی کی آواز کو انسانی تاریخ کی خوفناک ترین آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ سیٹی ہوا کے دیوتا ’Ehecatl‘ کی عزت و توقیر کیلئے قربانی کی تقریبات کے دوران استعمال کی جاتی تھی۔
اس آلے کو 1999 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے پہلے اسے محض ایک قسم کا کھلونا سمجھا اور اس پر زیادہ تحقیق بھی نہیں کی لیکن 15 سال بعد ایک سائنسدان کو پتہ نہیں ایک دن کیا سوجھی کہ اس نے سیٹی کے اوپری حصے پر موجود سوراخ میں پھونک ماری اور تبھی ایک خوفناک آواز پیدا ہوئی۔ اس کے بعد سے اس سیٹی کا نام موٹ کی سیٹی پڑ گیا۔