پشاور: ٹماٹروں کی قیمت نے ڈبل سنچری کرلی، ٹماٹر ایک ہی روز میں دو سو روپے فی کلو سے زیادہ ہوگئے۔
ڈی سی پشاور نے ٹماٹروں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت ٹماٹروں کے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی ٹماٹروں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ایک ہی روز سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔
ٹماٹر کی نئی قیمت دو سو روپے پہنچ گئی ہے، ٹماٹروں کے بڑھتے نرخ پر قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹروں کے ضلع سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے دفعہ 144 کے تحت ٹماٹروں کے پشاور سے باہر لے جانے پر پابندی ہوگی۔