اوساکا: چین میں ایک شہری کے ہاتھ ایسی کتاب لگ گئی جس میں فوج کے حوالے سے خفیہ معلومات درج تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محض ایک ڈالر کے عوض خریدی گئیں کتابوں میں سے ایک کتاب چینی فوج کی خفیہ دستاویزات نکلیں جس پر شہری نے فوراً متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔
چین کی وزارت برائے قومی سلامتی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ژانگ نامی ایک شہری کے اقدامات کی تعریف کی جس نے ایک اسٹیشن سے کچھ فوجی کتابیں خریدنے کے بعد حکام کو فوراْ کتابوں میں موجود حساس مواد سے متعلق آگاہ کیا۔
ژانگ نے معاملے کی سنجیدگی کا احساس کرکے ہاٹ لائن پر کال کی اور پھر دستاویزات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔ وزارت نے شہری کے ذمہ دارانہ رد عمل کی تعریف کی اور تسلیم کیا کہ اگر فوجی راز برے لوگوں کے ہاتھ لگ جاتے تو حالات خراب ہو سکتے تھے۔
ژانگ نے وزارت کو بتایا کہ وہ ایک دن گھر جا رہا تھا جب اس نے کچرے کے کاغذ جمع کرنے کے مقام پر کتابوں سے بھرے دو بیگ دیکھے۔ اس نے ان کو دیکھنا شروع کیا اور محسوس کیا کہ کچھ ان میں سے پرانی حالتوں میں تھیں جو کہ فوجی موضوعات سے متعلق تھیں، لہٰذا اس نے انہیں 1 ڈالر کے عوض خرید لیا لیکن بعد میں جب اس نے انہیں پڑھنا شروع کیا تو ان میں سے ایک کتاب پڑھ کر اسے معلوم ہوا کہ اس میں تو فوج سے متعلق خفیہ معلومات درج ہیں.