کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2313 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (منگل کو) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی سطح پر آ گیا جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہو گئی۔