ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہوتے ہی بھارتی میڈیا پر جوڑے کی طلاق کی خبریں چلنے لگیں۔
بھارتی میڈیا پر سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں، ہر طرف اس جوڑے کی شادی کی خبریں شائع ہورہی ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی پر بہت خوش ہے لیکن انتہا پسند ہندو دونوں کی شادی پر سیخ پا ہیں کیونکہ اداکارہ نے اپنے ہندو مذہب کے بجائے مسلمان لڑکے سے شادی کی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میگزین ’فٹ لُک‘ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی یوٹیوبر کی ایکس پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی سے متعلق اہم دعویٰ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا کے بھائیوں نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا
بھارتی یوٹیوبر ساگر ٹھاکر المعروف میکسٹرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 5 سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔
یوٹیوبر میکسٹرن نے مزید کہا کہ اگر سوناکشی اور ظہیر کی شادی 5 سال سے زیادہ چل گئی تو میرا نام بدل دینا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ دعویٰ کیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ سوناکشی اور ظہیر سے پہلے بھی کئی بالی ووڈ اداکار مختلف مذاہب میں شادی کرچکے ہیں اور اُن کی شادیاں کامیاب بھی ہوئی ہیں، اگر وہ کامیاب ازدواجی زندگی گزار سکتے ہیں تو پھر سوناکشی اور ظہیر کی شادی بھی کامیاب ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی