لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے 4 گھر میں داخل ہوگئے جنھیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر باہر آئل اور گیس لائسنس کے اجرا کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا اس دوران ایک شخص گھر میں داخل ہوگیا۔
یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کے گھر میں داخل ہونے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کی عمریں 20، 21، 43 اور 52 سال ہے اور ان کا تعلق الگ الگ علاقوں سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان چاروں افراد کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہو۔
خیال رہے کہ جس وقت احتجاج کیا جا رہا تھا وزیراعظم رشی سونک اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔ وہ حکومتی ذمہ داریوں کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔
رشی سونک نے 25 اکتوبر 2022 کو برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا