اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت کل ہوگی۔
درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 12 ارب 26کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 111 ارب روپے رہی۔ فرنس آئل پر 31 روپے 44 فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل این جی سے بجلی پیداوری لاگت 24 روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی اور ایران سے 26 روپے 9پیسے میں فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی۔ بجلی 23 پیسے فی یونٹ لائن لاسز اور چوری کی نذر ہوگئی۔ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا جائے۔