307

بابراعظم کے ایک اور اعزاز پر روہت شرما قابض

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں بابراعظم کے ایک اور ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بابراعظم سے ایک اور اعزاز چھین لیا، وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان 49 جیت کے ساتھ کامیاب ترین کیپٹن بن گئے۔

روہت شرما نے مسلسل جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھادیا ہے۔
قبل ازیں روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سنگ میل عبور کیا تھا۔
روہت شرما 150 ٹی20 انٹرنیشنل اننگز میں 4 ہزار 222 رنز بنانے والے پہلے بلےباز ہیں جبکہ بابراعظم 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں