انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاورمانیکا کو تھپڑ مارنے والے وکیل فتح اللہ برکی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔
انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں خاورمانیکا پر تشدد کیس میں گرفتار وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے دلائل دیے کہ ملزم پر دفعہ 324 اور دہشتگردی دفعات لگادیں حالانکہ کوئی شواہد نہیں، واقعے کی ویڈیو دیکھ لیں کچھ ثابت نہیں ہوتا، جیسے گالی پر کوئی سیکشن نہیں بنتا ویسے تھپڑ پر بھی کوئی سیکشن نہیں بنتا، ایک تھپڑ مارنے پر 8 دن سے بندہ جیل میں ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔