292

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے گی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ٹرپل ون بریگیڈ سمیت 10 اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔ اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ایکسرسائز میں فوجی ٹروپس بھی حصہ لیں گے۔

مراسلے کے مطابق راولپنڈی پنجاب رینجرز، ضلعی پولیس، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122 ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ سیکورٹی مشق میں تمام ادارے ہنگامی حالات میں باہمی رابطوں کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں