پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو محبت کے بجائے صرف عیش و عشرت والی زندگی چاہیے۔
حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح کئی غلطیاں کی ہیں، میں نے انٹرویوز میں وہ باتیں کردیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں جبکہ جو باتیں کرنی تھیں، وہ میں نے نہیں کیں۔
آغا علی نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب میں خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
اداکار نے دعویٰ کیا کہ میں انٹرویوز میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں، جو بات میرے دل میں آتی ہے، میں وہ کہہ دیتا ہوں اور میں ایسا اس لیے کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ میں کیسا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے بارے میں سوچیں کہ میں غصے والا اور پلے بوائے ہوں جبکہ سچ تو یہ ہے کہ میں اب پلے بوائے نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں: اب گھر میں اکیلا رہتا ہوں، اپنے کام بھی خود کرتا ہوں؛ آغا علی
آغا علی نے لڑکیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کو پیار، محبت اور وفاداری نہیں چاہیے بلکہ اُنہیں صرف تحفظ اور لگژری زندگی چاہیے۔
اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ دُنیا کی ہر چیز حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، یہی حقیقت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اسی لیے ہر مرد سے کہتا ہوں کہ پہلے پیسہ کما لو، اپنا گھر گاڑی وغیرہ بنا لو، اُس کے بعد عشق اور محبت کے کاموں میں پڑنا۔