کراچی: ایس آئی یو پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو قتل کرنے والے 2ملزمان کوگرفتارکرکےان کے قبضےسے 30 بور پستول،ڈکیتی میں چھینا ہوا موبائل فون اورقتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمدکرلی۔
اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کورنگی قباء مسجد نورانی قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان عابد علی ولد نذیرعلی اورحسنین عرف پنڈت ولد محمد رفیق کو گرفتارکرکے ان کے قبضےسے 30 بورپستول،ڈکیتی میں چھینا ہوا موبائل فون اورقتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمدکرلی.
ایس ایس پی،ایس آئی یوعدیل چانڈیو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے3 جون کوکورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرپرانے جوتے فروخت کرنے والے شہری عبدالباسط کوقتل کیا تھا.
گرفتارملزمان شہری عبدالباسط سے موبائل فون بھی چھین کرلے گئے تھے،مقتول شہری کے قتل کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا.
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتارملزم عابد نے مقتول شہری عبدالباسط پر فائرنگ کی تھی جبکہ گرفتارملزم حسنین عرف پنڈت نے شہری سے موبائل فون چھینا تھا.
گرفتار ملزم عابد پہلے بھی کورنگی پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورمنشیات کے مقدمے میں گرفتارہوچکا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔