کراچی: جون 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمو کے لحاظ سے جون کے دوران ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 44.4 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
مالی سال 24ء کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات زر کی مد میں 30.3 ارب ڈالر رقوم کی آمد ہوئی اور ان میں 10.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال میں 27.3 ارب ڈالر رقم وصول ہوئی تھی۔
ترسیلات زر میں سعودی عرب کی 808.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات کی 654.3 ملین ڈالر، برطانیہ کی 487.4 ملین ڈالر اور امریکا کی 322.1 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے.