کوہاٹ پولیس کی بروقت مداخلت سے فریقین کے مابین خونریز تصادم کا خطرہ ٹل گیا. کوہاٹ محمد ریاض شہید تھانے کی پولیس نے بروقت مداخلت سے 6 مسلح افراد کو گرفتار کرکے فریقین کے مابین خونی تصادم روک دیا.پولیس ذرائع کے مطابق
جائے وقوعہ پر جانیوالی پولیس پارٹی پر بھی مسلح ملزمان نے حملہ کرکے فائرنگ کی جنہیں شدید مزاحمت کے بعد حراست میں لیا گیا.
ایس ایچ او ایم آر ایس سیف اللہ نے اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں گرفتار ملزمان سے خود کار اسلحہ برآمد کر لیا.
مبینہ ملزمان احسن اللہ، شاہ محمد، رحمان اللہ، اورنگزیب، سید علی خان اور شاہ وہاب ساکنان سماری پایاں کو موقع پر حراست میں لیا گیا.
مسلح ملزمان انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ایک دوسرے پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کی بروقت مداخلت کے نتیجے میں پکڑے گئے ہیں.
کارروائی میں زیر حراست ملزمان کے قبضے سے 4 کلاشنکوف ، 2 رائفل اور درجنوں کارتوس برآمد کرلی گئیں .
ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں اقدام قتل، پولیس پارٹی پر حملہ، ناجائز اسلحہ رکھنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .